کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ریاستی پولیس نے اتوار کو علی الصباح اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آسٹن میں فائرنگ کے دو واقعات کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ان دونوں جگہوں کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ کل کتنے افراد کو گولیاں لگی ہیں۔مقامی میڈیا نے ایک عورت کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
21px; line-height: 31.5px; background-color: rgb(255, 255, 255);">قبل ازیں ٹیکساس کے محکمہ پولیس نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ شہر کے مصروف وسطی کاروباری علاقے میں ''فائرنگ کا فعال واقعہ'' رونما ہوا ہے اور اس میں متعدد افراد مجروح ہوئے ہیں۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس علاقے سے دور ہی رہیں۔
آسٹن کے مقامی اخبار امریکن اسٹیٹسمین نے اپنی ویب سائٹ پر مقامی حکام کے حوالے سے تشدد کے اس واقعے میں ایک تیس، پینتیس سالہ عورت کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔آسٹن ٹریوس کاؤنٹی ایمرجنسی میڈیکل سروسز ایجنسی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ متعدد لوگوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آسٹن شہر کی آبادی نو لاکھ سے زیادہ ہے۔